ابنا: انھوں نے اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے خلاف ہے ۔ پاکستان کی وزیر خارجہ نے اسلام آباد کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی حالیہ دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی کے دباؤ میں نہیں آئیگا اور ایران کے ساتھہ اپنے مضبوط اور خوشگوار تعلقات جاری رکھے گا۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے مداخلت پسندانہ ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے اگر گیس پائپ لائن منصوبے کو عملی جامہ پہنایا تو ایران کی مانند اس کا بھی بائیکاٹ کیا جائیگا۔ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربّانی کھر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایران کی گیس کی اشّد ضرورت ہے ۔ انھوں نے اس سلسلے میں گیس پائپ لائن منصوبے کو آخری شکل دینے کیلئے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے آئندہ دورۂ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک – ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ہر حال میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔
/110